آئی ایس پی آر نے شہداء کی ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلیے نئی ویڈیو جاری کردی

سورس: سکرین شاٹ
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے شہداء کی ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے نئی ویڈیو جاری کردی۔"جنگ" کے مطابق آئی ایس پی آر نے یوٹیوب پر وطنِ عزیز کے لیے عظیم قربانیاں دینے والے شہداء کی ماؤں کو سلام پیش کرنے کے لیے نیا گانا ’مائیں پاکستانی ہیں‘ ریلیز کیا جسے گلوکار ساحر علی بگا کی آواز میں ریکارڈ کیا گیاہے ۔اس گانے میں شہداء کی ماؤں کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔