رواں مالی سال کوئی بھی معاشی ہدف پورا نہ ہوسکا،سیلاب سے صرف زراعت کے شعبے کو 297ارب کا نقصان ، تفصیلات جانیے

رواں مالی سال کوئی بھی معاشی ہدف پورا نہ ہوسکا،سیلاب سے صرف زراعت کے شعبے کو ...
رواں مالی سال کوئی بھی معاشی ہدف پورا نہ ہوسکا،سیلاب سے صرف زراعت کے شعبے کو 297ارب کا نقصان ، تفصیلات جانیے

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  رواں مالی سال کے معاشی اہداف کی رپورٹ پیش کردی گئی۔ سیلاب سے زراعت کے شعبے کو کتنا نقصان ہوا  اس حوالے سے  اہم اعدادوشمار سامنے آ گئے۔دستاویز کے مطابق رواں سال کوئی بھی معاشی ہدف پورا نہ ہوسکا، شرح نمو 5 فیصد کی بجائے صفراعشاریہ 8 فیصد رہی جب کہ سیلاب اور ڈالرکے بڑھتے ایکسچینج ریٹ نے جی ڈی پی کونقصان پہنچایا۔" جیو نیوز " کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ زرعی شعبے کی شرح نمو کا ہدف 3.9 فیصد تھا، صرف سیلاب سے زراعت کو 297 ارب، کپاس کی فصل کو 205 ارب اور کھجور کو 7 ارب کا نقصان ہوا جب کہ چاول کی فصل کو سیلاب سے 50 ارب کا نقصان اٹھانا پڑا۔ صنعتی شرح نمو کا ہدف 7.1 فیصد تھا جو منفی8.11 فیصد تک گرگئی،گاڑیوں کی صنعت 42 فیصد گرگئی اور فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ میں98 فیصد کمی ہوئی جب کہ ایکسپورٹ میں 11 فیصد کمی ہوئی اور مالیاتی خسارہ 5.2 فیصد بڑھ گیا، اس کے علاوہ معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ٹیکسٹائل میں 16 فیصد کمی ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو کرنے میں کامیابی ہوئی، اب رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 0.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 5.01 فیصد تھا تاہم بڑی صنعتوں کی گروتھ منفی8.1 فیصد رہنے کا امکان ہے۔