باتیں کچھ جانی مانی ۔۔۔کہیں آپ بھول تو نہیں گئے

 باتیں کچھ جانی مانی ۔۔۔کہیں آپ بھول تو نہیں گئے
 باتیں کچھ جانی مانی ۔۔۔کہیں آپ بھول تو نہیں گئے

  

 باتیں کچھ جانی مانی ۔۔۔کہیں آپ بھول تو نہیں گئے

پاؤں کی موچ 

اور چھوٹی سوچ

ہمیں آگے بڑھنے نہیں دیتی 

ٹوٹی قلم۔ 

اور دوسروں سے جلن۔  

ہمیں اپنی قسمت لکھنے نہیں دیتی۔ 

کام کا آلس۔ 

اور پیسے کا لالچ ۔ 

ہمیں ترقی کرنے نہیں دیتی ۔ 

دنیا میں سب چیزیں مل جاتی ہیں۔ 

صرف اپنی غلطی نہیں ملتی۔ 

جتنی بھیڑ بڑھ رہی ہے زمانے میں ۔۔۔۔

لوگ اتنے ہی اکیلے ہوتے جا رہے ہیں.

اس دنیا کے لوگ بھی کتنے عجیب ہیں نا۔ 

سارے کھلونے چھوڑ کر جذبات سے کھیلتے ہیں۔ 

کنارے پر تیرنے والی لاش کو دیکھ کر 

یہ سمجھ میں آیا ۔۔۔ 

بوجھ جسم کا نہیں سانسوں کا تھا ۔۔۔۔ 

سفر کا مزہ لینا ہو تو، ساتھ سامان کم رکھئے۔

اور زندگی کا مزہ لینا ہو تو دل میں ارمان کم رکھیے۔ 

زندگی کو اتنا سیریس لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ 

یہاں سے زندہ بچ کر کوئی نہیں گیا ۔ 

جنکے پاس صرف سکٌے تھے 

وہ مزے سے بھیگتے رہے بارش میں ۔۔۔ 

جنکے پاس نوٹ تھے 

وہ چھت کی تلاش میں رہ گئے۔۔۔ 

پیسہ انسان کو اوپر لے جا سکتا ہے ۔۔۔۔ 

لیکن انسان پیسہ اوپر نہیں لے جاسکتا ۔۔۔ 

کمائی چھوٹی یا بڑی ہوسکتی ہے ۔۔۔۔ 

پر روٹی کا سائز لگ بھگ سبھی گھروں میں 

ایک جیسا ہی ہوتا ہے ۔۔۔

 انسان چاہتا ہے، 

اڑنے کو پر ملے ۔۔۔ 

 اور پرندے سوچتے ہیں 

کہ رہنے کو گھر ملے ۔۔۔ 

کام سے ہی پہچان ہوتی ہے 

انسان کی ۔۔۔۔ 

مہنگے کپڑےتو "پُتلے" بھی 

پہنتےہیں دوکانوں میں ۔۔۔۔

انتخاب : منیرعباس

مزید :

ادب وثقافت -