بھلائی کی بات کریں ، لوگوں کے دل جیتنے کی کوشش کریں، یہی اصل کمائی ہے

تحریر : نصرت عباس نصرت
اپنی مختصر سی زندگی میں لوگوں کے لیے آسانیاں تقسیم کرنے والے بنیں
لوگوں سے محبت کریں ان سے بھلائی کی بات کریں انکے دل جیتنے کی کوشش کریں ۔
یہی اصل کمائی ہے۔
دل ایک کھلتا پھول ہے جو محبت کی خوشبو بکھیرتا ہے اور اس دل سے نکلی ہر دعا عرش تک رسائی رکھتی ہے
اللہ ہمارے دلوں میں محبت ڈال دے اور ہمیں آسانیاں بانٹنے والا بنا دے
وہ لمحات بہت قیمتی ہوتے ہیں جب آپ خالق دوجہاں کے سامنے سر جھکائے اسکی بڑائی بیان کرتے ہیں.
اللہ آپ کو سجدوں کی سچی لذت عطا فرمائے، آپ کی ہر دعا قبول فرمائےاور دین و دنیا میں سرخرو کرے۔ سدا خوش و آباد رہیں.
آ مین