سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالے اے سی حازم بھنگوار نے زخمی شہری کی جان بچا لی

سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالے اے سی حازم بھنگوار نے زخمی شہری کی جان بچا لی
سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالے اے سی حازم بھنگوار نے زخمی شہری کی جان بچا لی
سورس: Instagram/hazimbangwar

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) نارتھ ناظم آباد کے اسسٹنٹ کمشنر حازم بھنگوار نے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے ایک نوجوان کو اپنی گاڑی میں ہسپتال پہنچا کر اس کی جان بچا لی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ حادثہ ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کے دفتر کے سامنے شاہ جہاں ایونیو پر ہوا جہاں ایک تیز رفتار کار نے نوجوان کو کچل دیا۔ نوجوان کو ٹکر مارنے کے بعد ڈرائیور کار بھگا لے گیا۔
29سالہ حازم بھنگوار کی طرف سے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر زخمی نوجوان کی تصاویر شیئر کی ہیں اور حادثے کے متعلق بتایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد سڑک پر پڑے اس زخمی نوجوان کو اپنی گاڑی میں قریبی نجی ہسپتال لے گئے۔ اپنی پوسٹ میں اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا ہے کہ اب زخمی نوجوان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
موقع پر موجود دیگر لوگوں نے بھی اسسٹنٹ کمشنر کی زخمی کو مدد دینے اور ہسپتال پہنچانے کی ویڈیوز اور تصاویر بھی بنائیں اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور انٹرنیٹ صارف حازم بھنگوار کے اس اقدام کی ستائش کر رہے ہیں۔