تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ڈیوٹی سے غائب ہونیوالے ہائی وے پٹرولنگ کے افسران کو سزا مل گئی 

تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ڈیوٹی سے غائب ہونیوالے ہائی وے پٹرولنگ کے ...
تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ڈیوٹی سے غائب ہونیوالے ہائی وے پٹرولنگ کے افسران کو سزا مل گئی 
سورس: Twitter/@PunjabPhp

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران ڈیوٹی سے غائب رہنے والے 105پنجاب ہائی وے پٹرول آفیسرز و اہلکاروں کے تبادلے کر دیئے گئے۔ ڈیلی ڈان کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرولنگ اہلکاروں کو 9مئی سے شروع ہونے والے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران الرٹ رہنے اور امن و امان بحال رکھنے میں پولیس کی مدد کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
تاہم مذکورہ افسران و اہلکار9سے 11مئی کے دوران ڈیوٹی سے غائب رہے، جن کے سزا کے طور پر صوبے کے مختلف مقامات پر تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔ ان اہلکاروں میں سے 16کا تعلق راولپنڈی ڈویژن سے ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ہائی وے پٹرول ڈاکٹر محمد اختر وحید کی طرف سے ریجنل آفیسرز کو ہدایت کی گئی ہے وہ ان اہلکاروں کی حاضری اور کارکردگی کی خصوصی نگرانی کریں۔
رپورٹ کے مطابق ان تمام آفیسرز و اہلکاروں کو تین ماہ کے لیے تبدیل کیا گیا ہے اور انہیں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران نئی جگہ پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ان افسران و اہلکاروں میں کانسٹیبلز، ہیڈ کانسٹیبلز، جونیئر پٹرولینگ آفیسرز، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور سب انسپکٹرزشامل ہیں۔