دیور کے ہاتھوں عروسی لباس میں ملبوس نئی نویلی دلہن کی پٹائی، ویڈیو وائرل ہوگئی 

دیور کے ہاتھوں عروسی لباس میں ملبوس نئی نویلی دلہن کی پٹائی، ویڈیو وائرل ...
دیور کے ہاتھوں عروسی لباس میں ملبوس نئی نویلی دلہن کی پٹائی، ویڈیو وائرل ہوگئی 
سورس: Screengrab

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) برصغیر میں شادی رسوم و روایات سے بھرپور تہوار ہوتا ہے، کچھ رسومات تو لگ بھگ ہر جگہ یکساں ہیں لیکن بعض رسمیں علاقوں اور ثقافتوں کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں۔ ایسی ہی ایک رسم بھارت کے کچھ علاقوں میں پائی جاتی ہے جس کی ایک ویڈیو نے ان دنوں انٹرنیٹ صارفین کو ورطہ حیرت میں ڈال رکھا ہے۔ 

نیوز ویب سائٹ اوڑیسا ٹی وی کے مطابق اس رسم میں جب دلہن بیاہ کر سسرال آتی ہے تو اسے اور اس کے دیور کو چھڑیاں پکڑا دی جاتی ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو ان چھڑیوں سے علامتی طور پر پیٹتے ہیں۔ اس ویڈیو میں دیور بھابی کو درخت کی ٹہنیاں پکڑائی گئی ہوتی ہیں جن سے انہوں پتوں کی طرف سے ایک دوسرے کو علامتی طور پر پیٹنا ہوتا ہے لیکن دیور شرارت کرتا ہے اور ٹہنی پتوں والے حصے کی بجائے لکڑی والے حصے کی طرف سے پورے زور سے اپنی بھابی کو دے مارتا ہے۔

دیور کی یہ حرکت دیکھ کر بھابی بھی ٹہنی کو الٹاتی ہے اور لکڑی والے حصے سے پوری قوت کے ساتھ اپنے دیور کو پیٹنا شروع کر دیتی ہے۔ ایک دوسرے پر چند وار کرنے پر ہی دونوں کی ٹہنیاں ٹوٹ جاتی ہیں۔ اس ویڈیو پر کمنٹس میں لوگ اس عجیب رسم پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ اکثر لوگ دیور کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کہ اسے اپنی نئی نویلی بھابی کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرنا چاہیے تھا۔