وہ گاڑیاں جن کیخلاف وفاقی پولیس نے کریک ڈاﺅن کا فیصلہ کرلیا

وہ گاڑیاں جن کیخلاف وفاقی پولیس نے کریک ڈاﺅن کا فیصلہ کرلیا
وہ گاڑیاں جن کیخلاف وفاقی پولیس نے کریک ڈاﺅن کا فیصلہ کرلیا
سورس: Twitter/@ICT_Police

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بھاری جرمانے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق وفاقی ٹریفک پولیس کی طرف سے انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر نصیر خان کی خصوصی ہدایت پردھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیا گیا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق تمام زونل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسی تمام گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیں جو ماحول کو آلودہ کر رہی ہیں۔ محکمے کی طرف سے ایسی گاڑیوں کو پکڑنے اور انہیں جرمانے کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ اس کریک ڈاﺅن میں شور کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔