خاتون نے مرد بن کر ایک عورت کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے گرفتار کرلی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون نے مرد بن کر ایک عورت کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 40سالہ بلیڈ سلوانو نامی ملزمہ نے مرد بن کر متاثرہ خاتون سے رابطہ کیا اور اس کے ساتھ معاشقہ چلایا۔ خاتون کوپوری طرح شیشے میں اتارنے کے بعد ملزمہ نے اسے ملاقات کے لیے بلایا اور کسی نامعلوم چیز کے ذریعے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کر ڈالی۔
متاثرہ خاتون کی طرف سے واقعے کی پولیس کو رپورٹ کی گئی جس پر برطانوی شہر بشپس کاسل کی رہائشی ملزمہ بلیڈ سلوانو کو گرفتار کرکے کیمبرج کراﺅن کورٹ میں پیش کر دیا گیا ہے جہاں اس کے خلاف مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔ پراسیکیوٹرز کی طرف سے عدالت میں بتایا گیا ہے کہ ملزمہ نے نہ صرف متاثرہ خاتون کو یہ جھوٹ بولا کہ وہ مرد ہے بلکہ یہ بھی غلط بیانی بھی کی کہ وہ برطانوی فوج میں ڈیوٹی سرانجام دے چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عدالت کی طرف سے ملزمہ کو 6جون کو سزا سنائی جائے گی۔