ہاٹ پاکٹ کھانے پر امریکی شہری نے روم میٹ کو گولی مار دی

ہاٹ پاکٹ کھانے پر امریکی شہری نے روم میٹ کو گولی مار دی
ہاٹ پاکٹ کھانے پر امریکی شہری نے روم میٹ کو گولی مار دی
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک شخص نے فریزر میں رکھا آخری ’ہاٹ پاکٹ‘ کھانے کی پاداش میں روم میٹ کو گولی مار دی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 64سالہ ملزم کی شناخت کلفٹن ولیمز کے نام سے ہوئی ہے جو امریکی ریاست کینٹکی کے شہر لوئیول میں متاثرہ شخص کے ساتھ رہ رہا تھا۔ 
ملزم کے اس روم میٹ نے فریزر میں پڑا آخری ہاٹ پاکٹ کھا لیا جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی اور ملزم نے پستول نکال کر اس کو گولی مار دی۔ گولی اس کے روم میٹ کے کولہے میں جا کر لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ زخمی شخص کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔