خواتین کے سیریل کلر کو سزائے موت، آخری کھانے میں کیا چیز منگوائی ؟ جانئے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں متعدد خواتین کو قتل کرنے والے سیریل کلر کو بالآخر سزائے موت دے دی گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق بوبی جوئی لانگ نامی مجرم کے خلاف 10خواتین کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہوا تھا۔ اس نے درجنوں خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنا یا تھا۔
تین دہائیاں قبل بوبی کو سزائے موت سنائی گئی تھی، جس پر بالآخر گزشتہ روز فلوریڈ اسٹیٹ جیل میں عملدرآمد کر دیا گیا۔ مجرم کو زہریلے انجکشن کے ذریعے ابدی نیند سلایا گیا۔ مجرم نے موت سے قبل آخری بیان دینے سے انکار کر دیا۔ اس کا آخری لفظ ’نہیں‘ تھا۔ جب اس سے آفیسر نے پوچھا کہ آیا وہ آخری بیان دینا چاہتا ہے یا نہیں؟ تو جواباً اس نے صرف ’نہیں‘ بولا۔
65سالہ بوبی 34سال تک جیل میں قید رہا۔ اس نے آخری کھانے میں روسٹ بیف اور فرائز منگوائے۔ اس کے ہاتھوں قتل ہونے والی ایک خاتون شنیل ولیمز کی بہن نے اس کی سزائے موت پر عملدرآمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”میں امید کرتی ہوں کہ اس کی موت تکلیف دہ رہی ہو گی اور میں امید کرتی ہوں کہ وہ جہنم میں جلے گا۔“