زمبابوے دنیا کا سب سے "دکھی " ملک قرار،  ترکی ٹاپ 15 میں شامل، پاکستان کس نمبر پر ہے؟

زمبابوے دنیا کا سب سے "دکھی " ملک قرار،  ترکی ٹاپ 15 میں شامل، پاکستان کس نمبر ...
زمبابوے دنیا کا سب سے
سورس: Picryl

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ماہر اقتصادیات سٹیو ہینک نے بے روزگاری، افراط زر، بینکوں سے قرضے کی شرح اور جی ڈی پی میں تبدیلی کے عوامل پر غور کرتے ہوئے 157 ممالک کی درجہ بندی کی۔ ہینک  کے سالانہ مصائب انڈیکس (ایچ اے ایم آئی) 2022 میں زمبابوے کو 'انتہائی دکھی ملک' قرار دیا گیا ہے۔ ملک میں بدحالی کی حیران کن سطح کو ZANU-PF پارٹی کی نمائندگی کرنے والے صدر ایمرسن منانگاگوا کی نافذ کردہ پالیسیوں سے منسوب کیا گیا ہے۔ انڈیکس کے مطابق  زمبابوے نے گزشتہ سال 243.8 فیصد کی آسمان چھوتی افراط زر کی شرح کا سامنا کیا۔

زمبابوے کے علاوہ دیگر ممالک جیسے وینزویلا، شام، لبنان، سوڈان 2022 میں دنیا کے سب سے زیادہ مصیبت زدہ ممالک کی فہرست میں ٹاپ فائیو رہے۔  شام کے علاوہ سرفہرست  پانچ  ممالک کی بدحالی کا سب سے بڑا سبب مہنگائی ہے جبکہ شام بے روزگاری سے متاثر ہے۔ ٹاپ 15 میں شامل دیگر ممالک ارجنٹینا، یمن، یوکرین، کیوبا، ترکی، سری لنکا، ہیٹی، انگولا، ٹونگا اور گھانا تھے۔

فہرست کے مطابق  بھارت 103 ویں نمبر پر ہے جس میں بے روزگاری سب سے بڑا عنصر ہے۔ یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ دنیا کا سب سے خوش ملک فن لینڈ دنیا کے سب سے زیادہ دکھی ممالک کی فہرست میں 109 ویں نمبر پر ہے، یہاں بے روزگاری سب سے زیادہ کردار ادا کرنے والا عنصر  ہے۔ پاکستان جو اس وقت معاشی اور سیاسی بحران سے دوچار ہے، دنیا کے سب سے زیادہ دکھی ممالک کی فہرست میں 35 ویں نمبر پر ہے، یہاں سب سے بڑا فیکٹر مہنگائی ہے۔

 سوئٹزرلینڈ 157 ویں نمبر پر ہے اور اسے تمام ممالک میں سب سے کم دکھی ملک قرار دیا گیا ہے۔ دیگر ممالک جو سب سے کم دکھی ہیں ان میں  کویت (156)، آئرلینڈ (155)، جاپان (154)، ملائیشیا (153)، تائیوان (152)، نائجر (151)، تھائی لینڈ (150)، ٹوگو (149)، مالٹا (148) ویں نمبر پر ہے۔