بیرون ملک جاتے ہوئے گرفتار ہونیوالی صائمہ ندیم نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

بیرون ملک جاتے ہوئے گرفتار ہونیوالی صائمہ ندیم نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان ...
بیرون ملک جاتے ہوئے گرفتار ہونیوالی صائمہ ندیم نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیرون ملک جاتے ہوئے گرفتار ہونیوالی تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی صائمہ ندیم نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ 

اپنے وڈیو بیان میں صائمہ ندیم نے کہا کہ نومئی کو جو واقعات ہو ئے وہ نا قابل برداشت ہیں اور میں ان کی شدید مذمت کرتی ہو ، میں اس عمل پر پا رٹی سے تمام عہدوں سے مستعفی ہوتی ہو اور اب میرا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے،  پاکستان ہے توہم ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سابق ایم این اے صائمہ ندیم کو باہر جانے سے روک دیا گیا تھا ، نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق صائمہ ندیم غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے503 سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو جارہی تھیں،صائمہ ندیم کو پرواز ٹیک آف ہونے تک آگے نہ جانے دیا گیا،صائمہ ندیم کو پرواز روانگی کے بعد پولیس اپنے ساتھ لے گئی ۔زرائع کاکہناہے کہ سکیورٹی اداروں کے پاس فرار میں کوشاں پی ٹی آئی قیادت کی فہرست موجودہے۔

مزید :

قومی -