لاہور کے مقامی ہوٹل میں( ن) لیگ کا اجلاس، شہر کے تمام حلقوں میں پاک فوج کے شہدا ء کے بینرز لگانے کی ہدایت

لاہور کے مقامی ہوٹل میں( ن) لیگ کا اجلاس، شہر کے تمام حلقوں میں پاک فوج کے شہدا ...
لاہور کے مقامی ہوٹل میں( ن) لیگ کا اجلاس، شہر کے تمام حلقوں میں پاک فوج کے شہدا ء کے بینرز لگانے کی ہدایت

  

لاہور( لیڈی رپورٹر)  پاکستان مسلم لیگ (ن )لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر کی زیر صدارت  لاہور کے مقامی ہوٹل میں  ہونیوالے پارٹی اجلاس میں  سابق اراکین پنجاب اسمبلی، ٹکٹ ہولڈر اور دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں خواجہ عمران نذیر، بلال یاسین، میاں حافظ نعمان، خواجہ سلمان رفیق اور سمیع اللہ خان،چوہدری شہباز احمد، مرزا جاوید، میاں عمران جاوید، کرنل ریٹائرڈ رانا طارق، ملک غلام حبیب اعوان، ملک وحید، سید توصیف شاہ، رانا احسن شرافت، چوہدری باقر حسین، صبغت اللہ سلطان، میاں سلیم، عمران گورائیہ،عامر خان سمیت دیگر بھی شریک ہوئے،اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ یوم تکریم شہدا ءکے موقع پر شاہدرہ میں تقریب کے انعقادکیا جائے گا۔

لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر نے تمام رکان اور پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہر کے تمام حلقوں میں پاک افواج کے شہداء سے اظہار یکجہتی کے لئے بھرپور تقاریب کا انعقاد  کریں، ہر حلقے میں پاک افواج کے شہداء کی تصاویر والے بینرز، پوسٹرز اور فلیکسز لگائے جائیں۔ اپنے خطاب میں ملک سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں، ذمہ داروں کو ہر صورت  کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا،پاک افواج کے شہدا ءقوم کے ماتھے کا جھومر ہیں،شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے،پاک افواج کے جوان سرحدوں پر جاگتے ہیں تو قوم سکون کی نیند سو پاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکا ءکی جانب سے اسلام آباد ریلی میں لاہور سے بہترین قافلہ لے جانے پر ملک سیف الملوک کھوکھر کو مبارکبادبھی دی گئی،اجلاس میں یوم تکبیر کے حوالے سے لبرٹی چوک پر ہونے والی تقریب کے حوالے سے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا،لبرٹی چوک پر ہونے والی تقریب کے لئے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں، پارٹی ذرائع کے مطابق 28 مئی کی تقریب سے پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز خطاب کرینگی۔