" کچھ تو مجبوریاں رہی ہوں گی، یوں کوئی بے وفا نہیں ہوتا" فواد چوہدری کی پرانی ویڈیوز وائرل ہوگئیں

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر اور مرکزی ترجمان فواد چوہدری کے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کے بعد ان کی پرانی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔
ایک ویڈیو میں انہیں انتہائی جوش کے ساتھ " ہم لے کے رہیں گے آزادی، تیرا باپ بھی دے گا آزادی" کے نعرے لگواتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) May 24, 2023
فواد چوہدری کی ایک ویڈیو حکومت کے دور کی ہے جس میں وہ سٹیج پر خطاب کیلئے موجود ہیں جب کہ عمران خان سمیت دیگر لوگ سامنے بیٹھے ہوئے ہیں۔ اس تقریب میں انہوں نے اپنا مافی الضمیر بیان کرنے کیلئے شعر کا سہارا لیا۔ یہ ویڈیو ان کی اہلیہ حبا فواد نے ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔
کچھ تو مجبوریاں رہی ہوں گی، یوں کوئی بے وفا نہیں ہوتا
جی تو بہت چاہتا ہے سچ بولوں مگر، حوصلہ نہیں ہوتا
????#PakistanZindabad pic.twitter.com/lUN76NPKfi
— Hiba Fawad Chaudhary (@HibaFawadPk) May 24, 2023
خیال رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد فواد چوہدری تحریک انصاف کے تیسرے مرکزی رہنما ہیں جنہوں نے پارٹی اور سیاست چھوڑی ہے۔ ان سے پہلے گزشتہ روز شیریں مزاری نے جب کہ کچھ روز پہلے عمران خان کے دیرینہ ساتھی عامر کیانی نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ یہاں یہ بھی یاد رہے کہ کئی سابق اراکینِ اسمبلی تحریک انصاف چھوڑ چکے ہیں تاہم ان تینوں مرکزی رہنماؤں نے پارٹی کے ساتھ ساتھ سیاست بھی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔