آرمی ایکٹ کے تحت ملنےوالی سزاؤں کو عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے، وفاقی کابینہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران بتایا گیا ہے کہ آرمی ایکٹ کے تحت چلنے والے مقدمات کے فیصلوں کو عدالتوں میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں ہوا، جس میں وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کابینہ اراکین نے بتایا کہ سول اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف پاکستان پینل کوڈ اے ٹی سی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن ملزمان کے خلاف ثبوت موجود ہیں صرف ان ہی کو آرمی ایکٹ کے تحت کٹہرے میں لایا جائے گا۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 9 مئی کے واقع میں ملوث 95 فیصد ملزمان کی نشاندہی کرلی گئی ہے جبکہ 60 فیصد افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔