سندھ حکومت نے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا

سندھ حکومت نے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا
سندھ حکومت نے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت نے صوبے کا بجٹ 10جون کو پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق صوبہ سندھ کا آئندہ مالی سال برائے 2023-24 کا بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا، اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے سیکریٹری سندھ اسمبلی کو خط لکھ دیا،بجٹ 10 جون صبح 11 بجے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پیش کریں گے، 11 جون کو پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس ہوگی۔

یاد رہے کہ آئندہ مالی سال برائے 2023-24 کا وفاقی بجٹ 9 جون کو پیش کئے جانےکا امکان ہے۔

مزید :

بزنس -