واہگہ بارڈر کے قریب ڈرون کے ذریعے ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی

واہگہ بارڈر کے قریب ڈرون کے ذریعے ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی
واہگہ بارڈر کے قریب ڈرون کے ذریعے ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)   لاہور میں ڈرون کے ذریعے ہیئروئن سمگل کرنےکا سلسلہ نہ رک سکا ،آج نیوز کے مطابق سرحدی علاقے میں پولیس چوکی کے قریب ڈرون گرا ہے، جس کے ساتھ ہیروئن بندھی ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق چوکی واہگہ کے علاقے میں ڈرون کے ذریعے ہیروئن سپلائی کی جارہی تھی۔ذرائع کے مطابق ڈرون کے ساتھ پانچ سو گرام ہیروئن لگی ہوئی تھی۔ ڈرون اچانک رات گئے چوکی واہگہ کے علاقے میں گرگیا تھا۔

واقع کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پرپہنچ گئی۔ پولیس نے ڈرون کو قبضے میں لےکر تحقیقات شروع کردیں۔