پہلی نیشنل گولڈ فیکٹری کے مالک ملک محمد عاشق حسین انتقال کرگئے

پہلی نیشنل گولڈ فیکٹری کے مالک ملک محمد عاشق حسین انتقال کرگئے
پہلی نیشنل گولڈ فیکٹری کے مالک ملک محمد عاشق حسین انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) معروف پاکستانی سماجی و کاروباری شخصیت اور پہلی  نیشنل گولڈ فیکٹری کے مالک ملک محمد عاشق حسین جنہوں نے بیت اللہ شریف کے دروازے اور حجر اسود کی بناوٹ و خوبصورتی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا وہ رضائے الٰہی سے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں ، وہ کئی دھائیوں سے مملکت میں مقیم تھے اور اپنی شبانہ روز محنت سے کامیابی ے زینے طے کرتے گئے، انکی نماز جنازہ مسجد الثنکان حی الصفا میں ادا کر دی گئی، جس میں قونصل جنرل خالد مجید، ویلفیئر قونصل ثاقب علی خان، قونصل رابطہ ابونصر شجاع، دونوں بیٹے، بھائی سمیت کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، بعد ازاں مرحوم عاشق حسین ملک کو مقبرہ بریمان میں آنسوؤں، سسکیوں کے ساگھ سپرد خاک کردیاگیا، 
مرحوم کے دیرینہ دوست چوہدری شفقت محمود دھول، اور مرحوم کے صاحبزادگان سعد عاشق، ولید عاشق اور بھائی محمد صادق نے بتایا ہے کہ فاتحہ خوانی و تعزیت کیلیے انشاءاللہ آج بروز جمعہ المبارک 24 مئی بعد مغرب تا عشاء انکی رہائش پر اجتماعی تعزیتی تقریب ہو گی، آپ سے شرکت کی درخواست ہے، پاکستانی کمیونٹی نے انکی رحلت پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکی مغفرت کی دعا کی ہے۔