ٹی 20ورلڈ کپ کے لیے  15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

ٹی 20ورلڈ کپ کے لیے  15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
ٹی 20ورلڈ کپ کے لیے  15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
سورس: facebook.com/PakistanCricketBoard

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کے لیے  15 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیاگیا۔

ورلڈ کپ سکواڈ میں بابراعظم ( کپتان ) صائم ایوب،محمد رضوان،فخرزمان ،اعظم خان،عثمان خان ،افتخار احمد،عماد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی  شامل ہیں۔شاداب خان،محمد عامر،عباس آفریدی،نسیم شاہ،حارث رؤف اور ابرار احمد  بھی ٹی 20سکواڈ کا حصہ ہیں۔
عثمان خان،اعظم خان،ابرار احمد،عباس آفریدی اور صائم ایوب پہلی بار ٹی 20ورلڈ کپ کھیلیں گے۔

سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ ٹیم متوازن ہے جس میں تجربہ کار اور نوجوان کرکٹرز شامل ہیں،حارث رؤف فٹ ہیں ،ٹی 20ورلڈ کپ میں ان کا کردار بہت  اہم ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کے گروپ اے میں شامل ہے،گروپ اے کی دیگر ٹیموں   میں بھارت ،آئرلینڈ ،کینیڈا اور امریکہ شامل ہیں۔
پاکستان اپنا پہلا میچ  6 جون کو میزبان امریکہ کے خلاف کھیلے گا۔

مزید :

کھیل -