9 مئی واقعات، شاہ محمود قریشی کے لیے بری خبر

9 مئی واقعات، شاہ محمود قریشی کے لیے بری خبر
9 مئی واقعات، شاہ محمود قریشی کے لیے بری خبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،انسداد دہشتگردی عدالت نےپولیس کو سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے تحقیقات کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پولیس کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کو شاہ محمود قریشی سے ویڈیو لنک کے ذریعے سوالات اور تفتیش کی اجازت دے دی ہے۔عدالت نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو ویڈیو لنک کے انتظامات کرنے کا حکم دے دیا،پولیس 27 مئی کو شاہ محمود قریشی سے ویڈیو لنک پر تفتیش کرے گی۔

مزید :

سیاست -