بالائی پنجاب میں طوفانی بارش، راولپنڈی میں 3 بچے جاں بحق

بالائی پنجاب میں طوفانی بارش، راولپنڈی میں 3 بچے جاں بحق
بالائی پنجاب میں طوفانی بارش، راولپنڈی میں 3 بچے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے بالائی علاقوں میں طوفانی بارش کے باعث ہونیوالے حادثات میں 3 بچے جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور گوجرخان میں طوفانی ہواؤں اور بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں اور درخت گرنےکے درجنوں واقعات رونما ہوئےدرخت ، دیواریں اور چھتیں گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔ سنگنی کے علاقے میں چھت گرنے سے 14 سالہ لڑکی اریبہ جاں بحق ہو گئی جبکہ چنگا بنگیال میں چھت گرنے سے 2 بچے 8 سالہ ظل حسن اور 9 سالہ حیدر عباس جان کی بازی ہار گئے۔اس کے علاوہ 15 زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جن میں 12 سالہ علیزے اور 4 سالہ فرحان کو زخمی حالت میں راولپنڈی ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا ۔