پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کو سر میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

May 24, 2025 | 05:18 PM

 جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن )جہلم میں پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کو سر میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتولین ڈومیلی کے رہائشی تھے، جہنوں نے لاہور کی عدالت میں پسند کی شادی کی تھی تاہم نامعلوم ملزمان نے 22 سالہ حسن سلیم اور 19 سالہ عائشہ رزاق کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا۔رپورٹ کے مطابق لڑکی کے والد نے 20 مئی کو بیٹی کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا تھا، دونوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں، واقعہ کی تحقیقات جاری ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں