محرم الحرام میں بھی وحشت نہ چھوڑی ۔ ۔ ۔ ڈیرہ غازی خان میں حواکی بیٹی سے جنسی زیادتی

ڈیرہ غازی خان(مانیٹرنگ ڈیسک)تین ملزمان نے سترہ سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد کھیتوں میں پھینک دیااور فرار ہوگئے۔ لڑکی کوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں اُس کی حالت تشویشنا ک بتائی جارہی ہے ۔پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوٹ مبارک میں دو روز قبل سترہ سالہ (پ) نامی لڑکی کو تین ملزمان نے اس کے گھر کے قریب سے اغواکیاجس کے بعد اسے نامعلوم مقام پر لے گئے اور مسلسل دو دن تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور تشدد کرتے رہے اور پھربیہوشی کی حالت میں کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس نے متاثرہ لڑکی کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق اس کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ابتدائی طبی معائنے کی رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔ دوسری جانب تھانہ کوٹ مبارک پولیس نے دو نامزد اور ایک نامعلوم ملزم کے خلاف اغوا اورجنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیاہے۔