سابق برطانوی وزیردفاع نے پاک افغان سرحدی علاقے میں نیوٹران بم کے استعمال کی تجویزدیدی

سابق برطانوی وزیردفاع نے پاک افغان سرحدی علاقے میں نیوٹران بم کے استعمال کی ...
سابق برطانوی وزیردفاع نے پاک افغان سرحدی علاقے میں نیوٹران بم کے استعمال کی تجویزدیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق برطانوی وزیر دفاع لارڈ گلبرٹ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقے میں نیوٹران بم استعمال کرنے کی تجویز دیدی جس سے برطانوی حکومت نے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔دارالامر میں ایٹمی ہتھیاروں میں کمی پر بحث کے دوران سابق برطانوی وزیر دفاع نے کہا کہ نیوٹران بم کے استعمال سے سرحدوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے، تابکاری کے حامل ہتھیاروں کے استعمال سے سرحدی علاقوں میں بدامنی ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ گلبرٹ کے اس بیان پر دارالامر کے دیگر اراکین نے شدید تنقیدکی جبکہ حکومتی ترجمان لارڈ والس کا کہنا تھا کہ گلبرٹ کے خیالات برطانوی حکومت کی ترجمانی نہیں کرتے جو ایسا عالمی ماحول چاہتا ہے، جس میں کسی بھی ملک کو ایٹمی ہتھیاروں کی ضرورت نہ رہے۔