امن وامان برقرار رکھنے کیلئے عوام سیکیورٹی اداروں کیساتھ تعاون کریں : شہباز شریف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر ممکن سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں ۔ وزیراعلیٰ نے عاشورہ کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیااور اِس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ یوم عاشورہ پر امن وامان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل حفاظتی اقدامات کر لیے گئے ہیں تاہم علاءکرام سے درخواست ہے کہ مذہبی ہم آنگی کو برقرار رکھاجائے ۔اُنہوں نے ہدایت کی کہ سیکیورٹی اہلاکار اپنی جگہ پر برقرار رہیں اور مشکوک افراد پر نظر رکھیں ،عوام النا س سے گزارش ہے کہ اپنے اور ملک کے مفاد میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔