کبوتر ”موبائل‘ ‘کے ا یس ایم ایس میں” رحمان ملک ایرر“برقرار

کبوتر ”موبائل‘ ‘کے ا یس ایم ایس میں” رحمان ملک ایرر“برقرار
کبوتر ”موبائل‘ ‘کے ا یس ایم ایس میں” رحمان ملک ایرر“برقرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )جنوبی انگلینڈ میں ایک مکان کی چمنی سے دوسری جنگ عظیم کے ایک جاسوس کبوتر کا ڈھا نچہ برآمد ہوا ہے جس کی ٹانگ سے خفیہ زبان کا خط بھی بندھا ہوا ہے جس نے بر ظانوی انٹیلی جنس حکام کو چکرادیا جو ابھی تک یہ خط پڑھنے میں ناکام ہیں اوراسکی زبان کا کھوج لگا رہے ہیں ۔اس خط کا انکشاف اس وقت ہو اجب ایک ریٹائر ڈبر طانوی افسرکو مکا ن کی آرائش و تزائین کے دوران کبوتر کا ڈھانچہ ملا ،ڈیوڈ مارٹن نے ملنے والا خط انٹیلی جنس ایجنسی جی سی ایچ کیو کے حوالے کر دیاجو اسے پڑھنے کے لیے سرتوڑ کو شش کر رہے ہیں ۔خفیہ زبان پڑھنے والوں کا کہنا ہے کہ اس خط میں کوئی تاریخ نہیں لکھی گئی ،اسے’ کوڈ بک ‘کے بغیر نہیں پڑھا جاسکتا۔ایک چھوٹے سے صفحہ پر ” کبوتر سروس “کے عنوان سے خفیہ خط ایک سرخ کنستر میں پایا گیا جس میں بھیجنے والے کا نام سارجنٹ ڈبلیوسٹوٹ اور جسے بھیجاگیااس کا نام ایکس زیروٹوتحریر تھا ۔جی سی ایچ کیو کے ترجمان نے خط” ڈی کوڈ‘ کرنے میں ناکامی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ایک بہادر کیوتر کالایا ہوا خط ابھی تک پڑھا نہیں جا سکا ۔انہوں نے خفیہ زبان مرتب کرنے والے کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شدید دباﺅکے باوجود انہوں نے ایسی زبا ن مرتب کی جو ابھی تک سمجھی نہیں جا سکی ۔دوسری جنگ عظیم کے دوران برطانیہ نے ڈھا ئی لاکھ پیغام رساں کبوتر استعمال کئے۔ یہ خط ایک ایسے وقت میں پاکستانی میڈیا میں خبر بن گیاجب پاکستان میں وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بلاک کررکھی ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -