نومحرم کے ماتمی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر

نومحرم کے ماتمی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر
نومحرم کے ماتمی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور، کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہدائے کربلا کی یاد میں ملک کے مختلف شہروں سے مجالس اور شبیہ علم و ذوالجناح کے ماتمی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر اور جلوس کے راستوں پر جگہ جگہ سبیلیں اور سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں ۔ نواسہ رسول حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر آج بھی مجالس برپا ہیں اور جلوس برآمد کیے جارہے ہیں۔ لاہور میں نکلسن روڈ پر قائم تاریخی امام بارگاہ ریاض علی شاہ پر شبیہ ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوا۔ نوحہ خوان اور عزادار مصائب و فضائل امام حسین بیان کرتے ہوئے منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ کراچی میں نومحرم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگیاجس کے شرکاءنے ایم اے جناح روڈ پر ظہرین کی نماز اداکی اور اپنے روایتی راستے سے ہوتاہوا حسینیہ ایرانیان کھارادر کی طرف رواں دواں ہے۔ حفاظتی اقدامات کے تحت ایم اے جناح روڈ اور ملحقہ گلیوں کو ٹرک اور کنٹینر لگا کر بند کردیا گیاہے۔

مزید :

لاہور -