بلوچستان کے ہڑتالی ڈاکٹروں کی تنخواہیں روک دیں گئیں ، 73مظاہرین ڈاکٹر معطل
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹروں کی نومبر کی تنخواہیں روکنے کی سمری بھی متعلقہ حکام کو بھجوادی ہے جبکہ گذشتہ دنوں احتجاج کرنے والے 73ڈاکٹروں کو معطل کردیاگیاہے ۔صوبائی سیکرٹری صحت عصمت اللہ خان نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران بھی ڈیوٹی نہ دینے پر صوبائی حکومت نے شوکاز نوٹس کے بعد ہڑتالی ڈاکٹروں کی نومبر کی تنخواہیں روک لی گئی ہیں جس کی سمری متعلقہ حکام کو بھجوادی گئی ہے ۔اُنہوں نے کہاکہ احتجاج کرنیوالے 73ڈاکٹروں کو معطل کردیاگیا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر سعید اختر کی بازیابی کے لیے بلوچستان کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں 17اکتوبر سے ہڑتال جاری ہے ۔