شاہدرہ میں اجتماعی نشہ کرنے والے 11 افراد جاں بحق، 2 کی حالت نازک

شاہدرہ میں اجتماعی نشہ کرنے والے 11 افراد جاں بحق، 2 کی حالت نازک
شاہدرہ میں اجتماعی نشہ کرنے والے 11 افراد جاں بحق، 2 کی حالت نازک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نشے کیلئے زائد المیعاد شربت پینے والے 11 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ دو ساتھیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شاہدرہ کے حامد اور اس کے 12 ساتھیوں نے اجتماعی نشے کیلئے مختلف میڈیکل سٹورز سے شربت خریدا جو پیتے ہی ان سب کی حالت غیر ہو گئی۔ انہیں تشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن پانچ افراد راستے میں دم توڑ گئے جبکہ چھ افراد علاج کے دوران جاں بحق ہو گئے۔ ان تمام افراد کی عمر 30 سے 35 برس بیان کی جاتی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زیر علاج دو افراد کی حالت بھی نازک ہے۔ پولیس نے دو میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو حراست میں لے لیا۔ 

مزید :

قومی -