بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بس کھائی میں گرنے سے خواتین سمیت11افراد جاں بحق

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بس کھائی میں گرنے سے خواتین سمیت11افراد جاں بحق
بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بس کھائی میں گرنے سے خواتین سمیت11افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے ضلع سرماﺅرمیںبس کھائی میں گرنے سے دوخواتین سمیت گیارہ افرادجاں بحق او ر نوزخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ ناہان کے ہیڈ کوارٹر سے 120کلومیٹر دور ٹمی گاﺅں کے قریب پیش آیا۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو پوٹنا صاحب کے سول ہسپتال میں منتقل کردیاگیاہے ۔پولیس کے ایڈیشنل سپریڈنٹ لکھن پال نے بتایا کہ حادثہ کے متاثرین میں سے زیادہ ترکا تعلق سب ڈویژن پوٹنا صاحب سے ہے ۔عینی شاہدین نے پولیس کو بتایاکہ حادثہ تیزرفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔