فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنا چاہئے: شاہ محمود قریشی

فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنا چاہئے: شاہ محمود قریشی
فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنا چاہئے: شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنماءمخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج بے گناہ شہریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے، صورتحال پہلے سے زیادہ ابتر ہے۔ رضا ہال میں حسینی کانفرنس میں خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا معاملہ آج سنگین صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے، معصوم لوگوں کی جانیں لی جا رہی ہیں ، مسلمان تو کافروں کو اسلام کی دعوت دیتا ہے اور صورتحال یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے پر کفر کے الزامات لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اپنی روش نہ بدلی تو ہم بین الااقوامی سطح پر دو قومی نظریہ کا دفاع کیسے کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں فرقہ وارایت سے بالاتر ہو کر ایک دوسرے کی مذہبی روایات کا نا صرف خیال کرنا چاہئے بلکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی بھی پیدا کرنی چاہئے۔

مزید :

ملتان -