کراچی ڈیفنس سکس خیابانِ بخاری میں کیمیکل مواد کادھماکہ

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیفس سکس کے علاقے خیابانِ بخاری میں زوردار دھماکہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔عینی شاہدین کے مطابق چار منزلہ عمارت کی بالائی منزل کے ایک کمرہ میں دھماکے کے بعد آگ اٹھتی دیکھی گئی تھی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے عمارت گھیرے میں لے لی لی اور تلاشی شروع کردی ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق کچھ عرصہ قبل چند لڑکے رہاش پذیر تھے ۔بم ڈسپوزل سکوڈ نے یہاں پر بارودی مواد بھی ناکارہ بنایا ہے ۔ یہ دھماکہ پونے آٹھ بجے کے قریب ہوا جب یہاں رہائش پزیر لڑکوں سے مقامی لوگوں نے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ گیزر پھٹنے سے دھماکہ ہواہے جس کے بعد چار لڑکے یہاں سے بھاگتے ہوئے دیکھے گئے ۔بعد ازاں مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو وہاں کوئی بھی موجود نہیں تھا تاہم بارودی مواد کی بو محسوس کی گئی جس پر فوری طور پر عمارت کو گھیرے میں لے لیاجبکہ میڈیا کو اس عمارت سے دور رکھا گیا ۔ مکمل تلاشی کے بعد ایس ایس پی سپیشل انویسٹی گیشن عمر خطاب نے بتایا کہ یہ دہشت گردی کی کارروائی نہیں تھی بلکہ کیمیکل مواد میں دھماکہ ہوا ہے تاہم یہاں رہائش پذیر افراد کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔ رات گئے ڈیفنس کے بعد سپر ہائی وے پر بھی دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ دھماکہ خیز مواد صفورا چورنگی رم جھم ٹاور اور امروہہ سوسائٹی کے مرکزی گیٹ کے قریب سڑک پر جھاڑیوں میںنصب تھا۔ ایس ایس پی گڈاپ راﺅ انور کے مطابق دھماکہ خیز مواد ویران جگہ پر ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔