عابد شیر علی کو گریڈ سٹیشن کی افتتاحی تقریب میں عوامی رد عمل کا سامنا,گو نواز گو کے نعرے

عابد شیر علی کو گریڈ سٹیشن کی افتتاحی تقریب میں عوامی رد عمل کا سامنا,گو نواز ...
عابد شیر علی کو گریڈ سٹیشن کی افتتاحی تقریب میں عوامی رد عمل کا سامنا,گو نواز گو کے نعرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جڑانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرمملکت عابد شیر علی کو گریڈسٹیشن کی افتتاحی تقریب میں سخت عوامی ردعمل کا سامنا کر پڑ گیا ،گونواز گو کے نعرے بھی لگائے گئے۔تفصیلات کے مطابق عابد شیر علی جب افتتاحی تقریب سے روانہ ہونے لگے تو ایک بزرگ نے بلند آواز میں انہیں مخاطب کر کے کہا کہ زبانی جمع خرچ کر کے کہا ں جارہے ہو ہمارے مسائل کو ن حل کرے گاہمیں تمھاری تقریرروں کی ضرورت نہیں ہے ہمیں ہمارے مسائل کا حل چاہیے ۔عابد شیر علی کی روانگی کے بعد مشتعل افراد نے پارلیمانی سیکٹری طلال چوہدری کو گھیرے میں لے کرجانے سے روک دیا اور اپنے مسائل کے حل کے لیے مطالبات پیش کیے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -