تین سالہ لڑکی نے نوزائیدہ بہن کے ساتھ ایسا کیا کِیا کہ روح کانپ جائے ،وجہ ماں کی شرمناک حرکتیں
ہوسٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی ممالک نے جس طرح فیملی سسٹم کو اپنے معاشروں سے ختم کر دیا ہے اور جس طرح شادی کی بجائے جنسی بے راہروی کو عام کر دیا ہے اب اس کے نقصانات بھی اٹھا رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں ایک ماں اپنے 4بچوں کو گھر میں اکیلے چھوڑ کر اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ باہر پیزا کھانے چلی گئی اور اس کی غیرموجودگی میں اس کی 3سالہ بچی نے اپنی نومولود بہن کو اوون میں ڈال کر اسے آن کر دیا جس سے بچی جھلس کر جاں بحق ہو گئی۔ گھر میں موجود سب سے بڑے بچے کی عمر 5سال تھی اور وہ بھی اس وقت سو رہا تھا۔
اے بی سی 13کی رپورٹ کے مطابق جب بچوں کی ماں ریکوئل تھامسن بوائے فرینڈ کے ساتھ دادِ عیش دینے کے بعد گھر واپس لوٹی تو اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ اس نے بچی کو اوون سے نکلا اور ایمرجنسی سروس کو کال کی مگر اہلکاروں نے بچی کو دیکھ کر اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس نے ریکوئل تھامسن کے غیرذمہ دارانہ روئیے کو دیکھ کر بچوں کو کیئر سنٹر بھیج دیا ہے اور بچی کی ہلاکت کی اور پولیس نے بچی کی ہلاکت کی رپورٹ درج کر لی ہے۔ رپورٹ میں فی الحال کسی کو نامزد نہیں کیا گیا مگر توقع کی جا رہی ہے کہ غیرذمہ دار ماں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔