رشتہ کیلئے ٹھکرائے جانے پر لڑکی نے میٹرو ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کر لی

رشتہ کیلئے ٹھکرائے جانے پر لڑکی نے میٹرو ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کر لی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 20 سالہ لڑکی نے رشتہ کیلئے لڑکے والوں کی جانب سے مسترد کئے جانے پر میٹرو ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ الٰہ آباد کی رہائشی انجلی کا رشتہ غازی آباد کے ایک خاندان سے آیا۔ انجلی گھروالوں کے ساتھ لڑکے کے گھروالوں سے ملنے آئی مگر اسے مسترد کر دیا گیا جس پر دلبرداشتہ ہوکر لڑکی نے جمنا بنک سٹیشن کے قریب موقع ملتے ہی ٹرین کے آگے چھلانگ لگا دی جبکہ ٹرین میں بیٹھے اسکے گھر والوں کو شور مچنے پر بیٹی کی موت کا پتہ چلا۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...