عمران کی صوابی آمد پر وی وی آئی پی کلچر کا شاندار مظاہرہ، راستے بند، جنازہ بھی پھنس گیا

عمران کی صوابی آمد پر وی وی آئی پی کلچر کا شاندار مظاہرہ، راستے بند، جنازہ ...

صوابی (اے این این) عمران کان کی صوابی آمد کے موقع پر وی وی آئی پی کلچر کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ پنڈال جانے والے تمام راستے صبح سے ہی بند کردئیے گئے جس سے مریضوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک جنازہ بھی پھنس کر رہ گیا۔ مردان صوابی روڈ سمیت تمام سڑکیں بند رہیں۔ پرنسپل نیاز محمد کا جنازہ شیخ جانہ روڈ سے مین روڈ کی بجائے کھیتوں کے راستے پہنچایا گیا۔ کئی گھنٹوں تک مردان صوابی رود کو ٹریفک کیلئے بند رکھا گیا۔ اسی طرح رابطہ سڑکوں پر بھی ٹریفک بند رہی۔

مزید : صوابی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...