ڈی جی رینجرز سندھ نے مخالفانہ اشتہارات اور اشتعال انگیز تقاریر کا نوٹس لے لیا

ڈی جی رینجرز سندھ نے مخالفانہ اشتہارات اور اشتعال انگیز تقاریر کا نوٹس لے لیا

کراچی (آئی این پی) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے رینجرز مخالف اشتہارات اور مکتلف جماعتوں کی جانب سے اشتعال انگیز تقاریر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے شہر میں آپریشن مزید تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت رینجرز ہیڈکوارٹر میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں شہر میں امن و امان کی صورتحال اور دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کراچی کے علاقےا تھاد ٹاﺅن میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 رینجرز اہلکاروں کی شہادت کی شدید مذمت کی گئی اور حملے میں ملوث ملزمان کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں رینجرز مخالف اشتہارت اور مختلف جماعتوں کی جانب سے اشتعال انگیز تقاریر کا سخت نوٹس لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اس میں ملوث افراد کو ہر صورت گرفتار کیا جائے گا۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مزید تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...