چین نے ایران کو بہت بڑی پیشکش کردی، اقتصادی راہداری سے بھی بڑا منصوبہ سامنے آگیا

چین نے ایران کو بہت بڑی پیشکش کردی، اقتصادی راہداری سے بھی بڑا منصوبہ سامنے ...
چین نے ایران کو بہت بڑی پیشکش کردی، اقتصادی راہداری سے بھی بڑا منصوبہ سامنے آگیا

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چند ماہ قبل چینی صدر شی جن پنگ پاکستان آئے اور انہوں نے پاک چین اکنامک کوریڈور (سلک روڈ)کے لیے پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ ہمارے ہاں تو تا حال اس منصوبے کے خدوخال پر آپس کے اختلافات ختم ہونے میں نہیں آ رہے، مگر دوسری طرف چین نے ایران کو ریلوے ٹریک پر مبنی سلک روٹ کی بہت بڑی پیش کش کر دی ہے۔ یہ سلک روٹ چین سے قازقستان، کرغزستان، ازبکستان اور ترکمانستان سے ہوتا ہوا ایران پہنچے گا۔ اس سلک روٹ کا منصوبہ پاکستان اور چین کے اقتصادی راہ داری منصوبے سے بھی بڑا منصوبہ ہے۔ چین اس منصوبے کے تحت ریلوے ٹریک کے ذریعے اپنے ملک کے شمال مغربی علاقوں کو مشرق وسطیٰ کے ذریعے مغربی ایشیاءسے منسلک کرے گا ۔ اس ریلوے ٹریک کی تجویز چینی ریلوے اتھارٹی نے دی ہے جو چین کے شہراورومکی(urumqi) سے شروع ہو کر ایران کے دارالحکومت تہران تک جائے گا اور اس ٹریک پر انتہائی تیز رفتار ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

مزید جانئے: سعودی عرب میں بارشوں کے بعد ایک اور بہت بڑا خطرہ پیدا ہو گیا، ماہرین نے خبر دار کر دیا

اس ریلوے منصوبے کی تجویز چینی ریلوے اتھارٹی کے چیف انجینئر ہی ہواﺅ نے دو روز قبل چائنہ سول انجینئرنگ سوسائٹی کے زیراہتمام ایک فورم میں خطاب کرتے ہوئے دی۔ انہوں نے اس ریلوے لائن کے روٹ کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ چین کے شہر اورومکی سے شروع ہو گی اور قازقستان کے شہر الماٹی ،غزستان کے شہر بشکک،ازبکستان کے شہروںتاشقند اور سمرقند، ترکمانستان کے شہر اشگبت کو آپس میں ملاتی ہوئی تہران پہنچے گی، اور پھر تہران سے آگے اسے مغربی ایشیاءکے ممالک تک پھیلایا جائے گا۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...