برطانوی شہزادے چارلس نے شام کی جنگ کی عجیب و غریب وجہ بتا دی، دنیا حیران و پریشان

برطانوی شہزادے چارلس نے شام کی جنگ کی عجیب و غریب وجہ بتا دی، دنیا حیران و ...
برطانوی شہزادے چارلس نے شام کی جنگ کی عجیب و غریب وجہ بتا دی، دنیا حیران و پریشان

  

لندن (نیوز ڈیسک) شام میں جاری خوفناک جنگ اور اس کے نتیجے میں جنم لینے والی دہشتگردی کے اسباب و نتائج پر دنیا بھر کے ماہرین غور و خوض کررہے ہیں، لیکن برطانیہ کے پرنس چارلس نے اس جنگ کی ایسی وجہ بتادی ہے کہ جسے سن کر آپ یقینا حیران رہ جائیں گے۔

اخبار ’دی انڈیپینڈنٹ‘ کے مطابق پرنس چارلس کا کہنا ہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی، دہشت گردی اور اس کے نتیجے میں یورپ کی طرف پناہ گزینوں کے سیلاب کی اصل وجہ ماحولیاتی تبدیلیاں ہیں۔ اگلے ہفتے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے موضوع پر ایک عالمی کانفرنس منعقد ہورہی ہے جس میں 118 ممالک کے سربراہان شرکت کررہے ہیں۔ اخبار کے مطابق پرنس چارلس اپنا نظریہ اس کانفرنس میں بھی پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید جانئے: وہ اداکار جس نے بے شمار اداکاراﺅں کو ایڈز کا مریض بنادیا

پرنس نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں خطے میں قحط، خشک سالی اور وسائل کی کمی کا ذکر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان نتائج کی وجہ سے ایک بڑی آبادی اس ملک کو چھوڑنے پر مجبور ہوئی، جبکہ یہاں وسائل پرقبضے کے لئے کشمکش بھی شروع ہوگئی جس نے خانہ جنگی کی صورت اختیار کرلی۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پرنس چارلس اور ان کے خاندان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ سیاسی معاملات میں مداخلت سے گریز کریں۔ چونکہ ماحولیاتی تبدیلی کا معاملہ بھی براہ راست سیاسی معاملات سے جڑ چکا ہے، لہٰذا پرنس چارلس کے بیان کو سیاسی حلقوں میں غیر ضروری اور نا پسندیدہ قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید : بین الاقوامی