امریکی مافیا بھی داعش کے خلاف اٹھ کھڑ۱ ہو۱ ، جرائم پیشہ گروہ کے سربراہ نے اہم اعلان کر دیا

امریکی مافیا بھی داعش کے خلاف اٹھ کھڑ۱ ہو۱ ، جرائم پیشہ گروہ کے سربراہ نے اہم ...
امریکی مافیا بھی داعش کے خلاف اٹھ کھڑ۱ ہو۱ ، جرائم پیشہ گروہ کے سربراہ نے اہم اعلان کر دیا

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) داعش کے بڑھتے ہوئے خطرے سے ایک دنیا تشویش میں مبتلاءہے لیکن اطالوی آئی لینڈ سسلی سے جنم لینے والے مشہور و معروف مافیا کی ایک اہم ترین شخصیت کے بیٹے کا کہنا ہے کہ سسلی کا مافیا ایک ایسی چیز ہے کہ جس کا نام سن کر داعش پر دہشت طاری ہو جاتی ہے اور اب تک تنظیم کو اتنا حوصلہ نہیں ہوا کہ سسلی میں اپنا کوئی خفیہ مرکز ہی قائم کر سکتی۔

مزید جانئے: سلامتی کونسل میں داعش کیخلاف عالمی اتحاد بنانے کی منظوری

گیووانی گمبینو نے ’این بی سی نیوز‘ کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں داعش کو للکارتے ہوئے کہا کہ سسلی کا مافیا اس تنظیم کے خلاف پہلے بھی کام کررہا ہے لیکن اب اور بھی بھرپور کارروائی کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آئی اور ہوم لینڈ سیکیورٹی جیسے ادارے ایکشن لینے میں تاخیر کے شکار ہوجاتے ہیں کیونکہ ان کے پاس ہیومن انٹیلی جنس کی وہ طاقت موجود نہیں جو مافیا کے پاس موجود ہے۔ گمبینو کا کہنا تھا کہ نیویارک جیسے شہر میں بھی مافیا کے لوگوں کے نچلی سطح تک تعلقات ہیں اور داعش جیسی تنظیموں کے کارندوں کے بارے میں کوئی بھی خبر مافیا کو فوری مل جاتی ہے۔

گمبینی کا کہنا تھا کہ جہاں بھی مافیا طاقتور ہوگا وہاں داعش کو اپنی دکان کھولنے کا موقع نہیں ملے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیویارک میں بسنے والے وہ تمام لوگ جن کا سسلی سے کوئی تعلق ہے وہ یقین رکھیں کہ شدت پسند اور دہشت گرد انہیں نقصان نہیں پہنچاسکتے کیونکہ مافیا ان کے ارد گرد موجود ہے اور داعش کا تعاقب کر رہا ہے۔

مزید : بین الاقوامی