ایران میں داعش کے انتہا پسندوں کا گوہ گرفتار

ایران میں داعش کے انتہا پسندوں کا گوہ گرفتار

تہران (اے پی پی) ایران کی سکیورٹی فورسز نے عراق کے ساتھ واقع اپنے مغربی سرحدی علاقے میں داعش سے وابستہ ایک جہادی سیل کے ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔پاسداران انقلاب ایران کے سربراہ جنرل محمد علی جعفری نے ایران کے خبررساں ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں ان گرفتاریوں کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ ''ایرانی سکیورٹی فورسز جنگجوؤں کی جانب سے ایران میں بد امنی کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کی مانیٹرنگ کررہی تھیں''۔جنرل جعفری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ''داعش کو دیگر وسیع تر نیٹ ورکس کی حمایت حاصل ہے۔ان میں سے ایک کی مغربی صوبہ کرمان شاہ میں نشان دہی ہوئی تھی اور اس کو گرفتار کر لیا گیا ہے''۔جنرل جعفری کا کہنا تھا کہ جہادیوں کی جانب سے ایران میں پیرس طرز کے حملوں کے بہت کم امکانات ہیں۔کیونکہ ''ہمارے پیشگی سکیورٹی اقدامات کی وجہ سے اس بات کا امکان نہیں کہ داعش ایران میں کوئی بڑی کارروائی کرسکیں گے۔وہ شاید چھوٹی موٹی کارروائیاں تو کر لیں لیکن ایران میں اس طرح کی امن وامان کی صورت پیدا نہیں کرسکیں گے جس طرح کی انھوں نے دوسرے ممالک میں پیدا کی ہے''۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...