فرانسیسی طیارہ بردار جنگی جہاز چارلز ڈی گال کے عملے نے شام میں تعینات روسی فوجیوں سے رابطہ قائم کر لیا

فرانسیسی طیارہ بردار جنگی جہاز چارلز ڈی گال کے عملے نے شام میں تعینات روسی ...

پیرس (اے پی پی) فرانسیسی طیارہ بردار جنگی جہازچارلز ڈی گال کے عملے نے شام میں تعینات روسی فوجیوں سے رابطہ قائم کر لیا ہے۔ فرانسیسی ریڈیو 'یوروپ ون' کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی طیارہ بردار جنگی جہازچارلز ڈی گال بحیر روم کے مشرقی علاقے میں پہنچ گیا ہے اور اس کے عملے نے شام میں متعین روسی فوجیوں سے رابطہ قائم کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جہاز 'چارلز ڈی گال' کا عملہ امریکی فوجیوں سے بھی مستقل طور پر رابطے میں ہے ۔

حکام کے مطابق اس جہاز کی کمان دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشن کی رہنمائیکریگی ۔

مزید : عالمی منظر