جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما علی احسن مجاہد کی پھانسی کی پْر زورمذمّت

جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما علی احسن مجاہد کی پھانسی کی پْر زورمذمّت

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے سینیئر نائب صدر امانت علی تارڑ نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما علی احسن مجاہد کی ظالمانہ اور غیر منصفانہ پھانسی کی پْر زورمذمّت کی ہے اور کہا ہے کہ بھارت آج بھی محبِ وطن پاکستانیوں سے 71 کی جنگ میں اپنے خلاف لڑنے پر انتقام لے رہا ہے لیکن حکومتِ پاکستان اور افوجِ پاکستان کی خاموشی قابلِ افسوس ہے۔پاکستانی میڈیا کی پالیسی بھی ہمیشہ کی طرح دشمنوں کو ہیرو اور دوستوں کو زیرو بنا کر پیش کرنے کی ہے لیکن اسلام اور پاکستان کی خاطر لڑنے والے کسی میڈیا کی کوریج اور حکومتی میڈلز کے محتاج نہیں ہیں.ایسے حالات میں ہر پاکستانی کی ذمّہ داری ہے کہ نوجوان نسل کو اپنے اصل ہیروز کا تعارف کروائیں یہ اس دور کی اہم ضرورت ہے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...