حامی امیدوار کی جیت پر مخالف امیدوار اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے، ممتاز محمود

حامی امیدوار کی جیت پر مخالف امیدوار اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے، ممتاز محمود

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)جھبراں منڈی میں پیپلز پارٹی کے رہنما ممتاز محمود مون خان کے حامی امیدوار کی جیت پر مخالف امیدوار اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے اور ان کے خلاف جھوٹے مقدمات بنانا شروع کر دئیے ہیں روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے رانا طارق محمود اور منور حسین نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ممتاز مون خان پر قائم مقدمات فوری طور پر ختم کئے جائیں ورنہ دما دم مست قلندر ہو گا،ہم ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں،ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے فیصلہ کو کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہئے ہم نے ہمیشہ روا داری کی سیاست کی ہے ۔

مزید : عالمی منظر