ملکہ رانیا کا اسپین میں بائیولوجیکل ریسرچ سینٹر کا دورہ

ملکہ رانیا کا اسپین میں بائیولوجیکل ریسرچ سینٹر کا دورہ

میڈرڈ (اے پی پی) اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کے دورہ اسپین کے دوران ملکہ رانیا نے عبداللہ نے میڈرڈ میں قائم "میڈیا لاپ براڈو" نامی حیاتیاتی تحقیقاتی مرکز کا دورہ کیا۔ذرائع کے مطابق ملکہ رانیا نے اسپین میں قائم سائنسی تحقیقی مرکز وہاں پر کام کرنے والے ماہرین سے ملاقات کی اور ریسرچ سینٹر میں مخلتف شعبوں میں ہونے والی تحقیقات پر تبادلہ خیال کیا۔یاد رہے کہ میڈرڈ میں قائم سائنسی ریسرچ سینٹر میں فزیالوجی، کینسر کے مرض اور جسم میں مدافعاتی نظام کے بیکٹیریا سمیت دیگر موضوعات پر تحقیق کی جاتی ہے۔

ملکہ رانیا کے دورے کے دوران ریسرچ سینٹر کے ماہرین نے دور حاضر کی انوکھی بیماریوں اور ان کے اسباب و علامات سے متعلق اپنی تحقیقات سے بھی آگاہ کیا۔

مزید : عالمی منظر