پاکستان نے ورلڈ مسل مینیا کا مینز ٹائٹل اپنے نام کر لیا

پاکستان نے ورلڈ مسل مینیا کا مینز ٹائٹل اپنے نام کر لیا

لاس ویگس(آئی این پی) پاکستان نے ورلڈ مسل مینیا کا مینز ٹائٹل اپنے نام کر لیاہے۔ پاکستانی باڈی بلڈر سلمان احمد نے گولڈ میڈل حاصل کرکے دیار غیر میں ملک کا نام روشن کیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ،کر کٹ، سکو ائش،سنوکر کے بعد ورلڈ مسل مینیا کا بھی چیمپئین بن گیا ہے ۔امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگس میں ہو نے والے ورلڈ مسل مینیا ایونٹ میں پاکستانی باڈی بلڈر سلمان احمد نے گولڈ میڈل حاصل کرکے دیار غیر میں ملک کا نام روشن کیا ، سلمان احمد اس سے قبل بھی ورلڈ مسل مینیا ایونٹ میں حصہ لے چکے ہیں۔

تاہم اس وقت بھی وہ ٹاپ 10پوزیشنز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوسکے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...