پاکستان نے 2006 سے لے کر اب تک 92 ٹی 20 میچز کھیلے

پاکستان نے 2006 سے لے کر اب تک 92 ٹی 20 میچز کھیلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو ر( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم نے دنیا کی مختلف کرکٹ ٹیموں کے خلاف 2006 سے لے کر اب تک 92 ٹی 20 میچز کھیلے جس میں سے 56 جیتے 34 ہارے اور دو میچز ٹائی ہوئے۔ انگلینڈ کی ٹیم نے اب تک دنیا کی مختلف ٹیموں کے خلاف 76 ٹی 20 میچز کھیلے جس میں سے 36 جیتے اور 36 میں ہی اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ چار کا نتیجہ نہیں نکل سکا۔ پاکستان کے خلاف ٹی 20 میچز میں جیت کے حوالے سے انگلینڈ کی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔ پاکستان کی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف مجموعی طور پر 10 میچز کھیلے جس میں سے تین جیتے اور سات میں شکست ہوئی۔
میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔