کولمبیا کے صدر نے خانہ جنگی کے خاتمے لیے 30 باغیوں کی سزا معاف کر دی

کولمبیا کے صدر نے خانہ جنگی کے خاتمے لیے 30 باغیوں کی سزا معاف کر دی

بگوٹا (اے پی پی) کولمبیا کے صدر جان منیول سنٹوس نے 30باغیوں کی سزا معاف کرکے انکی رہائی کا حکم دیا ہے۔ کولمبیا کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ صدارتی فیصلہ ملک میں نصف صدی سے جاری خانہ جنگی کے خاتمے لیے مجوزہ مذاکرات کے ماحول کو سازگار بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ جان سنٹوس نے گزشتہ ہفتہ اپنے چھوٹے بھائی کو کیوبا روانہ کیا تھا تاکہ وہ باغیوں سے مذاکرات کی شرایط پر گفت و شنید کریں۔ رہا کیا جانے والے باغیوں پر قتل اور زیادتی کے الزامات کے تحت مقدمات درج تھے

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...