کھیل کو کیرئیرکے طور پر اپنانے کیلئے غیر قانونی سر گرمیوں سے دور رہا جائے،سلمان و آصف

کھیل کو کیرئیرکے طور پر اپنانے کیلئے غیر قانونی سر گرمیوں سے دور رہا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )کرکٹر سلمان بٹ اور محمد آصف نے نوجوانوں کونصیحت کی ہے کہ اگر وہ کھیل کو کیریئرکے طور پر اپنانا چاہتے ہیں تو اُنہیں ہر قسم کی غیر قانونی سرگرمی سے دوررہنا ہوگا ۔اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی سے قبل واپڈا بحالی پروگرام کے تحت واپڈا بوائز ہائی سکول شالا مار کے طلباء سے اپنے لیکچرز کے دوران کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو محنت کی عادت اپناتے ہوئے اپنی توجہ صرف کھیل پر مرکوذ رکھنا ہوگی دونوں کرکٹرز نے طلباء کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مرتب کئے گئے اسندادِ بد عنوانی کے تعلیمی پروگرام کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا ۔واپڈا بحالی پروگرام کے تحت سلمان بٹ اور محمد آصف واپڈا کھلاڑیوں اور کھیلوں کے منتظمین کو 25 نومبر کو واپڈا آڈیٹوریم ، واپڈا ہاؤس میں انسدادِ بد عنوانی پر لیکچرز دیں گے ۔